وی لاگنگ سے عارضی طور پر وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا


سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ حالیہ تنازع کے بعد ملک چھوڑ کر چلے گئے، وی لاگنگ سے عارضی طور پر وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
یوٹیوبراس وقت پاکستان میں کئی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان پر مذہبی حوالے سے حساس مواد پر مبنی مواد پوسٹ کرنے کا بھی الزام ہے، جس پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
رجب بٹ نے اگرچہ اپنی موجودہ رہائش گاہ ظاہر نہیں کی، تاہم حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن کے دوران دبئی اور پاکستان کے وقت کا تقابلی ذکر کرتے ہوئے بیرون ملک موجودگی کا عندیہ دیا۔ جب تک ان کی والدہ کی رضامنسی شامل نہیں ہوگی وہ کوئی بھی نیا وی لاگز اپلوڈ نہیں کریں گے اور یہی ان کی اولین شرط ہے۔
لائیو گفتگو کے دوران یوٹیوبر نے بتایا کہ ان کی والدہ ان کی سلامتی کو لے کر بہت پریشان ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور اسی لیے انہوں نے بیٹے کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے خود انہیں ایئرپورٹ پر الوداع کہا۔
رجب بٹ نے یہ واضح کیا کہ وہ وی لاگنگ کو مکمل طور پر ترک نہیں کر رہے بلکہ صورتحال معمول پر آنے تک سرگرمیاں معطل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، وہ وضاحت پر مبنی چند ویڈیوز پہلے ہی ریکارڈ کر چکے ہیں، جنہیں وہ مناسب وقت پر منظرِ عام پر لائیں گے۔
رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر لائیو آنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اپنے مداحوں سے صبر و تحمل اور حمایت کی اپیل کی ہے۔

ٹڈاپ میگا کرپشن اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، دفاعی تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

اقدام قتل کا مقدمہ : بشری ٰ بی بی کے بیٹے موسی مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا لاہور گیریژن کا تعلیمی اور معلوماتی دورہ
- 3 گھنٹے قبل

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کا شہریوں کے لیے تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ،پانچ مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

1122 کا کامیاب آپریشن: معذور خاتون سمیت 7 افراد بحفاظت ریسکیو
- 21 منٹ قبل

امیتابھ بچن سلمان خان کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سب سے مہنگے ٹی وی ہوسٹ بن گئے
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت کا گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پرغور
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی: معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ
- 13 منٹ قبل

مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید
- 3 گھنٹے قبل