عدالت نے چیئرمین سینیٹ سمیت کیس کے دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کر دیا


وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ میگا کرپشن کے تمام کیسز سے بری کر دیا۔
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کیسز کی سماعت کراچی میں ہوئیں جس دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کرپشن کو 14 مقدمات سے بری کر دیا جبکہ کیس کے دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کرتے ہوئے کہا کہ جو کیسز ہائیکورٹ کے تھے ہمارے پاس آئے اس میں بھی ہم فیصلہ کر رہے ہیں، ہم نے ہر ایک کو انفرادی طور پر سنا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شواہد کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹس میں تو رقم آئی ہی نہیں، بارہ سال سے ملزمان دعائیں کر کر کے تھک گئے، کیس کے وعدہ معاف گواہ کو ملزم بنا دیا گیا، کچھ مقدمات کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں موجود ہے۔
کیس کی سماعت کے بعد یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا 2013 اور 2014 میں 26 کیسز بنائے گئے، سب میں ایک ہی الزام تھا، ٹڈاپ میں سبسڈی کے لیے 50 لاکھ روپے لینے کا الزام تھا، ایف آئی اے نے ایک شخص کی ایما پرکیس بنایا، یوسف رضا گیلانی 10 کیسز میں ضمانت پر تھے اور ایف آئی اے نے انہیں مفرور قرار دیا۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو تمام کیسز میں بری کر دیا ہے، یوسف رضا گیلانی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے، عدالت نے انصاف کیا جس پر ہم جج صاحب کے شکر گزار ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، فاروق ایچ نائیک نے بہترین انداز میں کیس لڑا، اللہ کا شکر ہے کہ آج عدالت نے تمام کیسز میں باعزت بری کر دیا ہے۔جنہوں نے کیسز بنائے میں ان کا اتحادی ہوں، ان کو چھوڑ بھی نہیں سکتا، قانون سازی ہونی چاہیے، فیصلہ نہ ہو تو کیس ختم ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی پر ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کیے تھے، یوسف رضا گیلانی 12 مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ آج عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو 14 مقدمات میں بری کیا۔
ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا، ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013 میں شروع کیا تھا اور یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں مقدمات کے حتمی چالان میں بطور ملزم نامزد کیا گیا تھا۔
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- a day ago
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 15 hours ago
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
- 15 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی
- 15 hours ago
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 3 days ago

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- a day ago

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی
- 14 hours ago

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
- 13 hours ago
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 3 days ago
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 3 days ago

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
- 11 hours ago


