فیری سروس سے ناصرف زائرین بلکہ مقامی آبادی کو بھی آمد و رفت میں سہولت حاصل ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان


وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر سے عمان تک فیری سروس شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے جس سے ناصرف زائرین بلکہ مقامی آبادی کو بھی آمد و رفت میں سہولت حاصل ہوگی۔
وفاقی وزارت برائے ’میری ٹائم افیئرز‘ کے زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں گوادر کی ترقی، عوامی سہولتوں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق اہم معاملات زیرِ بحث آئے۔
اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادار سے عمان تک فیری چلانے کے منصوبے پر بلوچستان حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
اجلاس میں فیری آپریشنز کے تکنیکی اور مالی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا کہ فیری سروس کیلئے نجی شعبے کی دلچسپی بڑھی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے گوادر شہر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے تحت قائم کردہ واٹر پلانٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے روزانہ 1.2 ملین گیلن پینے کا صاف پانی شہریوں کو میسر آئے گا جو طویل عرصے سے درپیش پانی کے مسئلے کے دیرپا حل کی طرف اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے تمام مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور اسپورٹ دی جائے گی تاکہ گوادر کی بندرگاہ ملکی معیشت میں مرکزی کردار ادا کر سکے۔
وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر کی ترقی درحقیقت بلوچستان کی ترقی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 3 دن قبل

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی
- 17 گھنٹے قبل
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 17 گھنٹے قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 3 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- ایک دن قبل

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- ایک دن قبل

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی
- 15 گھنٹے قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 3 دن قبل
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
- 17 گھنٹے قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 3 دن قبل


