گزشتہ 24 گھنٹے میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 22 بچے شامل ہیں، اس دوران 227 زخمی ہوئے ،رپورٹ


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےحالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ملک بھر میں اب تک 178 افراد جاں بحق اور 491 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سےجاری کر دہ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 17 جولائی تک مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے اعدادو شمارکے مطابق ملک بھر میںحالیہ بارشوں کے باعث مجموعی طور پر اب تک 178 افراد جاں بحق اور 491 زخمی ہوئے، پنجاب میں 385 افراد زخمی اور 103 جاں بحق ہوئے، جن میں 50 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسی طرح صوبہ خیبرپختونخوا میں 38 اموات اور 57 افراد زخمی ہوئےجبکہ سندھ میں 20 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 16 اموات اور 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 22 بچے شامل ہیں، اس دوران 227 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم نے مالی نقصانات کی تفصیلات کے بارے میں کہاہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 گھروں کو نقصان پہنچا،مجموعی طور پر اب تک 610 گھروں کو نقصان پہنچا ،126 مویشی پانی میں بہہ گئے۔
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- 14 گھنٹے قبل
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی
- 2 دن قبل
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- 14 گھنٹے قبل
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- 14 گھنٹے قبل

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 14 گھنٹے قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 13 گھنٹے قبل

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل



