Advertisement
تفریح

پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

شوبز کی دنیا میں وسیم عباس اور صبا حمید کو ایک بہترین اور مضبوط جوڑی مانا جاتا تھا اور لوگ اسکرین پر اور عام زندگی میں بھی ان کے انداز اور اداکاری کو پسند کرتے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 8th 2026, 4:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ صبا حمید سے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کئی برس پہلے ہی الگ ہو چکے تھے، جبکہ قانونی طور پر ان کی شادی 29 سال بعد ختم ہوئی۔

شوبز کی دنیا میں وسیم عباس اور صبا حمید کو ایک بہترین اور مضبوط جوڑی مانا جاتا تھا اور لوگ اسکرین پر اور عام زندگی میں بھی ان کے انداز اور اداکاری کو پسند کرتے تھے، لیکن اب وسیم عباس نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے تھے۔

وسیم عباس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ صبا حمید کے ساتھ ان کی یہ دوسری شادی 29 سال تک چلی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں پچھلے 14 سال سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ الگ ہونے کے باوجود انہوں نے ایک ساتھ کام بھی کیا۔ دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار رہے اور کبھی کبھار دوستوں کی طرح باہر کھانا کھانے بھی جاتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آگے بھی انہیں کسی ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گے اور ان کے دل میں ایک دوسرے کے لیے کوئی برائی یا رنجش نہیں ہے۔

طلاق کے بعد کے احساسات پر بات کرتے ہوئے وسیم عباس نے کہا کہ مجھے اس طلاق سے بالکل بھی دکھ نہیں ہوا کیونکہ ہمارے درمیان اب وہ جذبات ہی نہیں بچے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان دونوں کی آپس میں کوئی اولاد بھی نہیں ہے۔

وسیم عباس نے مزید کہا کہ ان کے صباحمید کے گھر والوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ وسیم عباس کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ محبت سے زیادہ عزت کو اہمیت دی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ فیصلہ بالکل صحیح تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان دونوں نے کبھی بھی میڈیا یا عوام میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی بری بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی ایک دوسرے کو برا بھلا کہا۔

دوسری شادی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی اس دوسری شادی کو کوئی بہت بڑی غلطی تو نہیں کہتا، کیونکہ مجھے اسوقت یہ فیصلہ بہت اچھا لگتا تھا مگر اگر آج میں پیچھے مڑ کر دیکھوں تو شاید یہ ایک غلطی ہی تھی اور مجھے اس رشتے کے ختم ہونے کا رتی بھر بھی افسوس نہیں ہے۔

تیسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا ایسا کوئی پلان نہیں ہے۔ ان کے پاس ان کے بچے ہیں، وہ دادا بن چکے ہیں، جبکہ پہلی بیوی بھی اسی گھر میں رہتی ہیں۔ اس لیے ان کی نظر میں اب شادی کرنا مناسب نہیں ہے۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
Advertisement