سویلین ملٹری ٹرائل کیس: اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر دی
یہ اپیل 7 مئی 2025 کے اس فیصلے پر دائر کی گئی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ نے سویلین افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو برقرار رکھا تھا


سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق فیصلے کے خلاف سینئر قانون دان اور سیاستدان بیرسٹر اعتزاز احسن نے بھی نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ہے۔
یہ اپیل 7 مئی 2025 کے اس فیصلے پر دائر کی گئی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ نے سویلین افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو برقرار رکھا تھا۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ممتاز وکیل سردار لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاملے کی حساسیت، بنیادی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں اور آئینی نوعیت کے اہم سوالات کے پیش نظر، اس مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کے تمام موجودہ جج صاحبان پر مشتمل فل کورٹ کو سونپی جائے۔
یاد رہے کہ یہ نظرثانی کی تیسری اپیل ہے۔ اس سے قبل سابق چیف جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اور لاہور بار ایسوسی ایشن بھی اسی نوعیت کی درخواستیں دائر کر چکے ہیں۔
تمام درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، کیونکہ سویلین افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دینا ایک خطرناک نظیر قائم کرے گا۔ اس سے نہ صرف عدلیہ کے اختیارات کو انتظامیہ کے سپرد کرنے کی راہ ہموار ہوگی بلکہ یہ تاثر بھی ملے گا کہ ریاست عام شہریوں کے خلاف مقدمات میں خود منصف بن سکتی ہے۔
اپنی درخواست میں اعتزاز احسن نے موقف اپنایا ہے کہ یہ کیس نہ صرف آئینی تشریح کا متقاضی ہے بلکہ یہ عوامی مفاد سے جڑے کئی بنیادی حقوق اور آزاد عدالتی نظام تک رسائی جیسے اہم معاملات کو براہِ راست متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہ مسئلہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتا ہے، اس لیے صرف ہائی کورٹس کے دائرہ اختیار پر انحصار کرنا مقدمے میں غیر ضروری تاخیر کا باعث بنے گا، جو اس طرح کے سنگین آئینی معاملے میں کسی طور پر قابل قبول نہیں۔

ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے دن کے اختتام تک بنگلا دیش نے 179 رنز کی برتری حاصل کرلی
- 15 گھنٹے قبل

قابض افغان رجیم کی ریاستی دہشتگردی جاری ، پوست کے خاتمے کے نام پر نہتے شہریوں کا قتلِ عام
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے وزیرِاعظم سے ملاقات، مہنگائی کم کرنے اور عوامی ریلیف کیلئے اہم ہدایات
- 12 گھنٹے قبل

امریکی صدر کے 13 سے 15 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے،وائٹ ہاؤس
- 17 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

پی ایف یو سی کے زیر اہتمام معرکہ حق کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد،اسپیکر ملک احمد خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
- 17 گھنٹے قبل

سال 2025 کے مقابلے رواں سال لاہور میں جرائم میں نمایاں کمی، سی سی ڈی کا دعویٰ
- 17 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی برا ٓمدات میں اضافےکیلئے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو سہولیات دینے کی ہدایات
- 13 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت ریلوے روٹس کی اپ گریڈیشن منصوبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس
- 16 گھنٹے قبل

بنوں حملے پر پاکستان کا سخت سفارتی ردعمل،فیصلہ کن جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،دفتر خارجہ
- 16 گھنٹے قبل
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل








