Advertisement

پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق 

لانس خان نے 2023 کے لنکون کپ میں پاکستان کی جانب سے ایک میچ کھیلا تھا ،صدر بیس بال فیڈریشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 2:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق 

ہیوسٹن :پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

صدر بیس بال فیڈریشن کے مطابق لانس خان اتوار کی صبح ہیوسٹن میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں۔

صدر بیس بال فیڈریشن فخر شاہ نے بتایا کہ لانس خان نے 2023 کے لنکون کپ میں پاکستان کی جانب سے ایک میچ کھیلا تھا۔

صدر بیس بال فیڈریشن کے مطابق لانس خان آؤٹ فیلڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے۔

Advertisement