ملزم سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں،ڈی آئی جی


اسلام آباد:وفاقی پولیس نےتحقیقات کرتے ہوئے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان افروز کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔
پولیس نے اندوہناک واردات میں ملوث سفاک قاتل فیروز کو گرفتار کر لیا ہے، جو جھنگ کا رہائشی ہے اور قتل کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم فیروز واردات کے روز ہاسٹل میں زبردستی داخل ہوا تھا، جہاں اس نے ایمان افروز کو بےدردی سے قتل کر دیا۔
انہوں نے مزیدبتایا کہ ملزم ماضی میں ریپ کیس اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی چالان یافتہ رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسلامک یونیورسٹی کے ہوسٹل میں ملزم نے مقتولہ ایمان فیروز کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا جس کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا تا ہم بعدازاں اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پرچہ درج کر لیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل





