ٹرمپ انتظامیہ حکام اور اتحادیوں کا خیال ہے کہ پابندیاں ایران کے لیے تیل ذخیرہ کرنا ناممکن بنا سکتی ہیں، جس سے اسے اپنے کنویں بند کرنے پڑ سکتے ہیں،رپورٹ


واشنگٹن ڈی سی:ایران کا تنازع ایک نئی سرد جنگ جیسے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں مالی پابندیاں، عسکری مداخلتیں اور مذاکرات کی باتیں شامل ہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق یہ کشیدہ تعطل فوری طور پر ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا جس کے باعث توانائی کی قیمتوں میں کئی ماہ تک اضافے کا امکان ہے جبکہ کسی بھی وقت کھلی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔
جبکہ متعدد امریکی حکام نے ایگزیوس کو بتایا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ امریکا ایک ایسے تنازع میں پھنس سکتا ہے جس میں نہ جنگ ہو اور نہ کوئی معاہدہ۔ اس صورتحال میں امریکا کو اپنے فوجی دستے مزید کئی ماہ تک خطے میں رکھنا ہوں گے، آبنائے ہرمز بند رہے گی، امریکی ناکا بندی برقرار رہے گی اور دونوں فریق ایک دوسرے کے پہلے قدم یا حملے کا انتظار کرتے رہیں گے۔
امریکا میں نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں اب 6 ماہ باقی ہیں اور صدر ٹرمپ کے قریبی ایک ذریعے نے کہا کہ ’جمود کا شکار تنازع ٹرمپ کے لیے سیاسی اور معاشی طور پر بدترین صورتحال ہے‘۔
ٹرمپ کے مشیروں کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت نئے فوجی حملے کرنے یا یہ دیکھنے کے درمیان تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مالی پابندیاں ایران کو جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے مذاکرات پر آمادہ کرتی ہیں یا نہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے حال ہی میں ایک مشیر سے کہا کہ’ایران کے رہنما صرف بموں کی زبان ہی سمجھتے ہیں‘۔۔
مشیر کے مطابق ’میں انہیں مایوس مگر حقیقت پسند قرار دوں گا۔ وہ طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹ رہے‘۔ ٹرمپ کے کچھ سینئر مشیر چاہتے ہیں کہ دوبارہ بمباری کا فیصلہ کرنے سے قبل فی الحال آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی برقرار رکھی جائے اور ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے حکام اور اتحادیوں کا خیال ہے کہ پابندیاں ایران کے لیے تیل ذخیرہ کرنا ناممکن بنا سکتی ہیں، جس سے اسے اپنے کنویں بند کرنے پڑ سکتے ہیں اور معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی ایران کو کسی قسم کی رعایت دینے پر مجبور نہیں کرے گی۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 12 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل





