پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ، افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں


کراچی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل بنک اسٹیڈیم میں کھیلئے گئے میچ میں ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلےپشاور زلمی کو بلے بازی کی دعوت دی۔
پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی،ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوش فلپ 32، سٹیو سمتھ 31 کپتان آسٹن ٹرنر 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے، صاحبزادہ فرحان نے 17 اور محمد نواز نے 16 رنز کی اننگ کھیلی۔
سلطانز کے عرفات منہاس اور محمد وسیم 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فیصل اکرم اور پیٹر سڈل ایک، ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ، افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے،پشاور زلمی کے کوشال مینڈس نے 40 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور6 چوکے شامل تھے، اوپنر بیٹر محمد حارث 38 اور فرحان یوسف 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
زلمی کے کپتان بابراعظم کا آج بلا نہ چل سکا اور صرف 18 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھے ، مائیکل بریسویل 8 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتحار احمد 10 رنز بنا کر ہی چلتے بنے جبکہ عبدالصمد 4 اور عامر جمال 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- an hour ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago


