کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ کو عید کی خوشیوں، صحت اور خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ تہنیتی پیغامات دیے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹارز نے قوم اور پوری امت مسلمہ کو عید کی دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک سب کی قربانی کو قبول فرمائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں، ان سمیت پوری امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ مبارک ہو، امید کرتا ہوں آپ کی یہ عید بہترین جائے گی۔
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پوری قوم کو عید کی مبارکباد دی۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ میری طرف سے اور پوری پاکستانی ٹیم کی جانب سے آپ لوگوں کو عید مبارک ہو، اس عید پر اپنے ارد گرد کے لوگوں کا بہت خیال رکھیں۔
Get ready for laughs and good vibes 🤩@iamharis63 hosts a fun-filled Eid show with @SalmanAliAgha1, @iFaheemAshraf, @SaimAyub7 & @RealSahibzada! 💫
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 7, 2025
🎥 𝑾𝑨𝑻𝑪𝑯 𝑺𝑯𝑶𝑾 𝑯𝑬𝑹𝑬 ➡️ https://t.co/iasUNbOsoU#EidAlAdha pic.twitter.com/YWfU38hinZ
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میری، میری فیملی اور قومی ٹیم کی جانب سے آپ سب کو عید مبارک، اپنا بھی خیال رکھیں اور رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ’اس دن کو خوب انجوائے کریں اور جو لوگ پاکستان سے باہر اور خاص طور پر فیملی سے دور ہیں وہ بھی اس عید کو انجوائے کریں۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کا اپنے پیغام میں کہنا تھا ’اللہ پاک تمام مسلمانوں کی قربانی قبول فرمائے اور جن لوگوں نے امسال قربانی نہیں کی آپ ان سب کا اور خاص طور پر اپنے رشتہ داروں کا بہت خیال رکھیں۔
صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے سب کو عید بہت بہت مبارک ہو، امت مسلمہ اس دن کو خوب انجوائے کرے اور قربانی کریں اور دوسروں کا خیال رکھیں۔
قومی آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی عید کی مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر خود بھی خوش رہیں اور یقینی بنائیں آپ کے ارد گرد کے لوگ بھی آپ سے خوش ہوں۔
لیف آرم اسپنر صفیان مقیم کا کہنا تھا ’میری طرف اور پوری ٹیم کی طرف سے عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 13 hours ago

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 11 hours ago

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- 16 hours ago

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 15 hours ago
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 16 hours ago
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- a day ago

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 hours ago

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 2 days ago

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 13 hours ago
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- 17 hours ago

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- 2 days ago









