ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ بھی کر دیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دوستی ختم ہوتے ہی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
چند روز قبل ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہنے والے ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹرمپ کو ہٹا کر جے ڈی وینس کو صدر تعینات کرنے کی سفارش کردی۔
ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، جیفری ایپسٹین کمسنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کئی واقعات میں ملوث قرار دیا گیا تھا اور 2019 میں وہ پراسرار طور پر جیل میں مردہ پایا گیا تھا۔
ایلون مسک نے کہا کہ ایپسٹین کی فائل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام ہونے کی وجہ سے یہ دستاویز سامنے نہیں لائی جا رہی۔ صدر کا مواخذہ کرکے جے ڈی وینس کو امریکی صدر بنایا جانا چاہیے۔
ایلون مسک نے مزید کہا اگر دنیا کا امیر ترین شخص مدد نہ کرتا تو ٹرمپ 2024 کا الیکشن نہیں جیت سکتے تھے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے ایلون مسک کی ناراضی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ٹیسلا کے سربراہ جس شخص کو ناسا کا سربراہ دیکھنا چاہتے تھے وہ ڈیموکریٹ تھا اورانہوں نے اسی لیے جیرڈ آئزکمین کی نامزدگی مسترد کر دی تھی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے انہیں نہیں معلوم تھا کہ ایلون مسک باقاعدگی سے منشیات استعمال کرتے ہیں۔ ایلون کی تنقید سے بہت حیران اور مایوس ہوا ہوں۔ ہمارے درمیان بہت اچھا تعلق تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایلون مسک کا ای وی مینڈیٹ چھین لیا جس کی وجہ سے ہر شخص الیکٹرک کاریں خریدنے پر مجبور تھا۔اس اقدام پر ارب پتی ایلون مسک پاگل ہو گئے ہیں۔
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 4 hours ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 4 hours ago
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- 2 days ago

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 3 hours ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- a day ago

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- 2 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- a day ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- a day ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 4 hours ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- a day ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- a day ago




