Advertisement
علاقائی

کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک 26 زلزلے ریکارڈ

زلزلوں کی یہ لہر لانڈھی فالٹ لائن کے اچانک متحرک ہونے کا نتیجہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 4th 2025, 12:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک 26 زلزلے ریکارڈ

کراچی میں اتوار کی شام سے زمین مسلسل لرزتی رہی۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 2 جون 2025 کی شام 6 بج کر 8 منٹ سے لے کر 4 جون کی دوپہر تک کراچی میں زلزلے کے 26 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت 2.8 سے 3.6 کے درمیان رہی۔ زلزلوں کی یہ لہر لانڈھی فالٹ لائن کے اچانک متحرک ہونے کا نتیجہ ہے۔

ماہرین کے مطابق فالٹ لائن کئی دہائیوں بعد متحرک ہوئی ہے، تاہم اب وہ معمول پر آنے کے عمل میں ہے، جس کے باعث آئندہ ایک ہفتے تک معمولی نوعیت کے جھٹکوں کا امکان باقی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فالٹ لائن کے نزدیک تعمیر شدہ عمارتوں کو کم از کم 6 شدت تک کے زلزلے برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چونکہ زیادہ تر زلزلے 5 سے 10 کلومیٹر کی سطحی گہرائی پر آئے، اس لیے ان کے جھٹکے شہر کے مختلف علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز عموماً ڈی ایچ اے سٹی کراچی، ملیر اور گلزار ہجری کے اطراف رہا، جبکہ چند جھٹکے قائد آباد کے قریب بھی ریکارڈ کیے گئے۔

شہر میں سب سے بڑا زلزلہ 3.6 شدت کا 4 جون 2025 کو صبح 1:36 پر 15 کلومیٹر شمال مشرق آف لائن کراچی میں ریکارڈ ہوا۔

ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں، مگر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کمزور عمارتوں سے دور رہیں۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • 3 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور

چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور

  • 20 گھنٹے قبل
اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

  • 2 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ     میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار

  • 11 منٹ قبل
 روس  قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن

 روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن

  • 2 گھنٹے قبل
بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

  • 3 گھنٹے قبل
 پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

 پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement