Advertisement

ڈنمارک:پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کاافواج پاکستان کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار

 اجتماع میں جنگ کے دوران  شہید ہونے والے بچے خواتین اور بزرگ افراد کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں. اور مودی مردہ باد کے نعرے لگاۓ گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 18th 2025, 5:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈنمارک:پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کاافواج پاکستان کے ساتھ بھر پور   یکجہتی کا اظہار

ڈنمارک میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منانے کےلیے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا ایک عظیم الشان اجتماع کا منعقد ہوا۔

اجتماع  کا انعقاد ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ڈنمارک اور پاکستان سول سوسائٹی ڈنمارک کے مشترکہ اشتراک سے کیا گیا جس  میں ڈنمارک میں آباد پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے اپنے انداز سے فتح کا جشن منایا۔

اجتماع میں خواتین بچے سیاسی سماجی کاروباری مذہبی اور رفاعی حلقوں کی اہم شخصیات شریک ہوئیں. پروگرام میں مقامی کونسلرز میئر ڈپٹی میئر اور دیگر اہم مقامی شخصیات بھی فتح کے جشن میں شریک ہوئیں۔

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ڈنمارک کے صدر بابر خان اور پاکستان سول سوسائٹی ڈنمارک کے قائمقام صدر سید امیر مختار نقوی اور چوہدری افضال آف ڈھل نے پروگرام کو آرگنائز کیا،پروگرام میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ میاں منیر مہمان خاص تھے۔

پاکستان کی اس عظیم فتح کو ڈنمارک میں کیک کاٹ کر منایا گیا. پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج رہی تھی. ملی نغموں کی دھن پر ہر کوئی رقص کرکے اس فتح کو اپنے انداز سے منا رہا تھا۔

سپہ سالار جنرل عاصم منیر زندہ باد پاک فضائیہ زندہ باد کے نعرے ڈنمارک کی شاہراؤں پر گونج رہے تھے، جسے ڈینش عوام اور دیگر کمیونٹیز وکٹری کا نشان بناکر پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کررہے تھے۔

پروگرام میں پی ٹی آئی مسلم لیگ ق مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی نے پہلی دفعہ ملکر پاکستان کی فتح کے جشن کو منایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے اسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جاۓ گا۔

 اجتماع میں جنگ کے دوران  شہید ہونے والے بچے خواتین اور بزرگ افراد کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں. اور مودی مردہ باد کے نعرے لگاۓ گئے۔ پروگرام میں سینئر صحافی راجہ غفور نے بھی خصوصی شرکت کی.

Advertisement
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا

جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا

  • ایک دن قبل
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟

راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟

  • ایک دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 21 گھنٹے قبل
حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

  • ایک دن قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • ایک دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 21 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 11 منٹ قبل
عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

  • ایک دن قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • ایک دن قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • ایک دن قبل
Advertisement