دو روزہ ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
فورم کا مقصد نئے کاروبار اور آئی ٹی کمپنیوں میں ملک کی صلاحیتوں اور استعداد کار کو اجاگر کرنا ہے


دو روزہ ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم کل(منگل) اسلام آباد میں شروع ہو گا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے آج اسلام آباد میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فورم کا مقصد نئے کاروبار اور آئی ٹی کمپنیوں میں ملک کی صلاحیتوں اور استعداد کار کو اجاگر کرنا ہے ، شزہ فاطمہ نے اِس امر پر روشنی ڈالی کہ ملک کی آئی ٹی کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں 24 سے 27 فیصد اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر نے کہا کہ اس شعبے کا ہدف آئندہ چار برسوں میں پچیس ملین ڈالر کا اقتصادی اثر ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے زیادہ شفافیت اور استعداد کار پیدا ہوگی۔
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقو ی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سا لمیت پر تبادلہ خیال
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف
- 18 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 17 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل
مودی سرکار کا حکم نا ماننے پر بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ گرفتار
- 16 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان کیلئے کن کیٹیگریز کے ویزا کی میعاد برقرار رکھے گا ؟ بھارت کا واضح پیغام
- 16 گھنٹے قبل
سعودی حکومت کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم کا یواے ای ہم منصب سے رابطہ ، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل