9 مئی مقدمات :اڈیالہ جیل میں ٹرائل پھر منسوخ، عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی
سندھ طاس معاہدہ کی معطلی بھارت کا گھمنڈ ہے، ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے،شیخ رشید


راولپنڈی: 9 مئی سے متعلق مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ ہوگیا جب کہ عدالت نے فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔
9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی(اے ٹی سی) عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی ،جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی عدالت پہنچے جہاں پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالتی روبکار پر حاضری لگائی گئی جبکہ دیگر ملزمان کی حاضری معافی کی آنے والی تمام درخواستیں بھی منظور کر لی گئیں۔
بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی عدالت نے 13 مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔
اس موقع پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی معطلی بھارت کا گھمنڈ ہے، ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی قوم پاکستان کے لیے زندہ ہے، پاکستان کے لیے جان دیں گے، ملک کی سلامتی کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 3 گھنٹے قبل

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 24 منٹ قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل