پاک بھارت کشیدگی :پی ایس ایل براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ پاکستان سے بےدخل
حکومت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ اداروں نے کارروائی مکمل کی

لاہور:پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے اثرات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر بھی نمودار ہونے لگے ہیں۔
حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتی عملے کے ارکان کو ملک بدر کر دیا گیا۔ بھارتی شہریوں کو لاہور پولیس کی نگرانی میں واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس بھارت روانہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ اداروں نے کارروائی مکمل کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارتی جارحیت اور معاندانہ رویے کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ ملکی خودمختاری اور قومی وقار کا دفاع کیا جا سکے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان عامر میرکا کہنا ہے کہ’حکومت پاکستان کا فیصلہ سب کے لیے مقدم ہے‘۔
عامر میر سے جب پوچھا گیا کہ آیا پی ایس ایل میں تعینات انڈین براڈکاسٹنگ عملہ پاکستان چھوڑ چکا ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ ’حکومتِ پاکستان کا فیصلہ سب کے لیے مقدم ہے۔‘
خیال رہے کہ پی ایس ایل کی براڈ کاسٹنگ ٹیم میں تقریباً 12 بھارتی اہلکار شامل تھے جو مختلف تکنیکی اور پروڈکشن ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
مودی سرکار کا حکم نا ماننے پر بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ گرفتار
- 15 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 14 hours ago

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 14 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقو ی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سا لمیت پر تبادلہ خیال
- 16 hours ago

نائب وزیر اعظم کا یواے ای ہم منصب سے رابطہ ، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال
- 16 hours ago

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف
- 18 hours ago
سعودی حکومت کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان
- 15 hours ago

بھارت پاکستان کیلئے کن کیٹیگریز کے ویزا کی میعاد برقرار رکھے گا ؟ بھارت کا واضح پیغام
- 16 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 17 hours ago

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 17 hours ago