پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی کے باعث بینچ مارک 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ کمی اس وقت سامنے آئی ہے جب چینی درآمدات پر اضافی امریکی محصولات آج 104 فیصد تک پہنچ جائیں گی، کیونکہ بیجنگ کی جانب سے لیویز پر ’آخر تک لڑنے‘ کے عزم کے بعد واشنگٹن نے محصولات کو دوگنا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، پہلے سیشن کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 622 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 532 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 280.73 روپے سے کم ہوکر 280.60 روپے پر آگیا ۔

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 14 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 15 گھنٹے قبل

بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکارشہید
- 26 منٹ قبل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
- 22 منٹ قبل

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر
- 14 منٹ قبل

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 12 گھنٹے قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 16 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 15 گھنٹے قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میںآج محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
- 9 منٹ قبل