واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا
صارفین تصویر پر مشتمل اسٹیٹس کے لیے 15 سیکنڈ کا میوزک اور ویڈیو کے لیے 60 سیکنڈ پر مشتمل میوزک شامل کرسکتے ہیں


عالمی سطح پر مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ میںصارفین کی سہولت کت لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل اپ ڈیٹس میں عارضی میوزک کلپس کو شامل کرسکیں گے۔
اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس میں اب سونگ کلپس کو بھی باآسانی شامل کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق دنیا بھر کے صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یہ اسٹیٹس فیچر واٹس ایپ اپ ڈیٹس کے طور پر ایپ میں موجود ہے جسے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر دستیاب اسٹوریز فیچر کی طرح 24 گھنٹے بعد ازخود غائب ہوجانے والے ٹیکسٹ، تصویر اور ویڈیو پیغامات کو شیئر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کیسے کیا جائے گا؟
اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے وقت واٹس ایپ صارفین کو اسکرین کے اوپری حصے میں ایک میوزک نوٹ آئیکن نظر آئے گا یہ آئیکن صارفین کوواٹس ایپ اسٹیٹس میں میوزک کو شامل کرنے کی اجازت دے گا۔
اس فیچر کے تحت صارفین تصویر پر مشتمل اسٹیٹس کے لیے 15 سیکنڈ کا میوزک اور ویڈیو کے لیے 60 سیکنڈ پر مشتمل میوزک شامل کرسکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی میوزک لائبریری میں اسٹیٹس کیلئے لاکھوں میوزک موجود ہیں جہاں صارف اپنی مرضی سے ٹریک کا درست حصہ اسٹیٹس ساؤنڈ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 40 منٹ قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- 14 منٹ قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 3 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 3 گھنٹے قبل