Advertisement

پہلا ٹی 20، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Mar 16th 2025, 3:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلا ٹی 20، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور صرف 14 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان ایک رن جبکہ شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا نے 18 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، کائل جیمیسن نے 3 اور اش سوڈھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ زیرکے فالکس کے حصے میں آئی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑیوں عبدالصمد، محمد علی اور حسن نواز نے ڈیبیو کیا تھا۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

Advertisement
حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود  چینی کا ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا

حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا

  • 5 گھنٹے قبل
ادھم سنگھ سے رام محمد سنگھ آزاد تک کا سفر، جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لینے والاہندوستانی شہید

ادھم سنگھ سے رام محمد سنگھ آزاد تک کا سفر، جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لینے والاہندوستانی شہید

  • 3 گھنٹے قبل
رُک ریلوے اسٹیشن :انگریزوں کا خواب پورا ہو جاتا  تو  آج یہ بڑا جنکشن ہوتا

رُک ریلوے اسٹیشن :انگریزوں کا خواب پورا ہو جاتا  تو  آج یہ بڑا جنکشن ہوتا

  • 22 منٹ قبل
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی

  • 5 منٹ قبل
کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر گرفتار

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر گرفتار

  • 5 گھنٹے قبل
 ریاست دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر اعظم

 ریاست دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر اعظم

  • ایک گھنٹہ قبل
مودی حکومت کی ایک اور سازش ، پاکستان کو دوبارہ  فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ  کر دیا

مودی حکومت کی ایک اور سازش ، پاکستان کو دوبارہ فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ  کر دیا

  • 4 گھنٹے قبل
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں

  • ایک گھنٹہ قبل
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
حکومت کا ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل طور پر بندکرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت کا ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل طور پر بندکرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کب کھیلی جائے گی ؟ شیڈول سامنے آ گیا

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کب کھیلی جائے گی ؟ شیڈول سامنے آ گیا

  • 3 گھنٹے قبل
عوام کے لیے اچھی خبر ،ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری 

عوام کے لیے اچھی خبر ،ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری 

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement