لاس اینجلس اولمپکس ، کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی تنقید
آئی سی سی کے فارمولے کے تحت ایشیاء، اوشنیا، افریقہ اور یورپ ریجن سے ٹاپ رینک ٹیم کے براہ راست کوالیفائی کرنے کی تجویز ہے


لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے کر لیا ہے،آئی سی سی اولمپکس کے لیے ریجنل کوالیفائنگ فارمولا استعمال کرے گا۔
اس فارمولے کے تحت ایشیاء، اوشنیا، افریقہ اور یورپ ریجن سے ٹاپ رینک ٹیم کے براہ راست کوالیفائی کرنے کی تجویز ہے،امریکہ اولمپکس میں میزبان کی حیثیت سے شرکت کرے گا جبکہ چھٹی ٹیم کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اس فارمیٹ سے پاکستان اور اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ ناخوش ہیں، اس فیصلے پر دونوں بورڈز نے تنقید کی، اس فیصلے سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اولمپکس میں براہ راست پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔
بھارت ٹاپ رینک ہونے کی وجہ سے براہ راست اولمپکس میں کوالیفائی کر جائے گا جبکہ پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہے، اوشنیا ریجن سے عالمی رینکنگ کی نمبر دو ٹیم آسٹریلیا کوالیفائی کرے گی جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود کوالیفائی نہیں کر سکے گی۔
یورپ سے برطانیہ کی ٹیم کوالیفائی کرے گی، امریکہ رینکنگ میں 17 ویں پوزیشن پر ہونے کے باوجود میزبان کی حیثیت سے شرکت کرے گا، لاس اینجلس اولمپکس میں مرد و خواتین کی چھ چھ کرکٹ ٹیمیں شریک ہوں گی۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 8 hours ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 5 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 5 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 6 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago








