انگلینڈ اور بھارت میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا
فاروق نذر نے اہلکار سے سوال کیا کہ اگر دیگر شائقین مختلف ٹیموں کی شرٹس پہن کر میچ دیکھ سکتے ہیں تو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پر اعتراض کیوں؟


بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی کرکٹ مداح کو محض قومی ٹیم کی شرٹ پہننے پر اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔
متاثرہ شائق، فاروق نذر، نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیڈیم کے ایک اہلکار انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہن کر اندر نہیں بیٹھ سکتے اور انہیں اسے ڈھانپنے یا اتارنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
فاروق نذر نے اہلکار سے سوال کیا کہ اگر دیگر شائقین مختلف ٹیموں کی شرٹس پہن کر میچ دیکھ سکتے ہیں تو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پر اعتراض کیوں؟ انہوں نے اہلکار سے تحریری طور پر پابندی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
تاہم، بحث و تکرار کے باوجود گراؤنڈ انتظامیہ کا مؤقف یہی رہا کہ پاکستانی شرٹ قابل قبول نہیں، اور بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں فاروق نذر کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس اقدام کو غیرمنصفانہ اور تعصب پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ کئی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) اس رویے پر وضاحت دے۔

پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ
- 13 hours ago

عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی،ٹرمپ کا ایران کےپُلوں اور بجلی گھر وں کو تباہ کرنے کی دھمکی
- 17 hours ago

ایران کی جوابی کارروائیاں جاری: حیفہ میں آئل ریفائنری کے قریب راکٹوں سے حملوں میں 6 افراد زخمی
- 17 hours ago

امریکی فوج میں ہلچل: آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا
- 14 hours ago

شہریوں کیلئے بڑا ریلیف : حکومت کا ٹرین کے کرایوں میں مجوزہ اضافہ روکنے کا فیصلہ
- 17 hours ago

وزیراعلیٰ سندھ کا رجسٹرڈموٹرسائیکل سواروں کوڈیجیٹل وائلٹس کے ذریعے ہر ماہ 2 ہزار دینے کا اعلان
- 15 hours ago

ایران کا دوسرا امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ، پائلٹ کی تلاش جاری
- 13 hours ago

وزیر اعظم نے ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافہ معطل کر دیا
- 17 hours ago

مشرق وسطیٰ کشیدگی:قوام متحدہ کا خلیجی ممالک کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان
- 14 hours ago

گلوکارعلی ظفر کا ہتک عزت کیس کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
- 14 hours ago

لاہور،فیصل آباد، پشاور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلےکے جھٹکے
- 11 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
- 18 hours ago









