معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات
نئی فلم کی تیاریوں کے سلسلے میں شوبز شخصیات سے رابطے تیز، گلوکار ملکو کے پرفیوم برانڈ کی تقریبِ رونمائی میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت


کلچرل رپورٹر سے
لاہور: معروف اداکار و پروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کی شوبز سرگرمیاں جاری ہیں۔
پاکستان آمد کے بعد صمد عارض نے سپر اسٹار اداکار شان شاہد اور معروف اداکارہ امر خان سے ملاقات کی، جبکہ نامور گلوکار ملکو کے پرفیوم برانڈ کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے تقریب کی رونق بڑھا دی۔
صمد عارض نے اپنی نئی فلم تیاری کے حوالے شوبز شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ ان کی معروف فنکاروں سے ملاقاتوں نے انٹرٹینمنٹ حلقوں میں توجہ حاصل کی ہے۔ شان شاہد پاکستانی فلم انڈسٹری کے نمایاں اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جبکہ اداکارہ امر خان نے بھی اپنی اداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں منفرد پہچان بنائی ہے۔
دونوں فنکاروں سے صمد عارض کی ملاقات ان کی فنکار برادری سے وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔
دوسری جانب گلوکار ملکو کے پرفیوم برانڈ کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی صمد عارض کی شرکت بھی نمایاں رہی۔ تقریب میں پرفیوم برانڈ کے آغاز کو اہمیت حاصل رہی، جبکہ صمد عارض کی موجودگی نے ایونٹ کو مزید توجہ دلائی۔
صمد عارض کی پاکستان آمد اور مختلف شوبز شخصیات سے ملاقاتوں کو ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کی آمد سے شوبز حلقوں میں رونق بڑھی ہے اور مداحوں کی جانب سے بھی ان کی سرگرمیوں میں دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے،

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 دن قبل

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 دن قبل

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- 21 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 5 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 دن قبل



