دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم، بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے، انٹیلیجنس ادارے متحد اوریکسو ہیں،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ریاست دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔
تفصیلات کے ،مطابق اسلام آباد میںوزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی و ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم سٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے ناسورکو جڑسے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کاروائیوں کی معترف ہے، ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی، بامعنی عوامی رابطے اور انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اہم عناصر کا بھرپور اور موثر استعمال کیا گیا۔
کمیٹی نے دہشتگردی کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کو مؤثر بنانے اور اس ضمن میں کمیٹی کی سفارشات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بہادر افواج کے سپوتوں کا دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کردار قابل تعریف اور قابل تحسین ہے، ارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار، افسران اور قربانی کے جذبے سے سرشار ان کے اہل خانہ پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم، بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے، انٹیلیجنس ادارے متحد اوریکسو ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور حالیہ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں، انٹیلی جنس بیورو، وزارت داخلہ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بالخصوص پنجاب انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں نہایت موثر اقدامات اٹھائے ہیں،جبکہ تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاروائیوں و تعاون سے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس سے اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک اور پُرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرتا ہے، بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے تمام نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسی انقلابی تبدیلیاں لائے ہیں۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، وفاقی وزرا عطا تارڑ، اعظم نذیرتارڑ، احد چیمہ، وزیراعظم کے مشیررانا ثنا اللہ، طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپیکٹرجنرلز اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور: خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

معروف اداکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" ریلیز
- 2 گھنٹے قبل

نواز شریف،اورمریم نوازسے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کےفروغ پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: ڈیفنس میں جنازے کے دوران فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی
- 3 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 29 منٹ قبل

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے ،چیلنجز کے باوجود تعلقات مضبوط ہیں ،فیلڈ مارشل
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل، رکشہ ڈرائیور کا عدالت میں اعترافِ جرم
- ایک گھنٹہ قبل