جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
ترمیم کی ہر شق کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ آئین کے بنیادی ڈھانچے اور ادارہ جاتی توازن پر کوئی اثر نہ پڑے، خط


سپریم کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 27ویں آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس صلاح الدین پنہور نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ یہ قدم اپنے آئینی اور عدالتی فرض کے طور پر اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے چیف جسٹس سے کہا کہ فل کورٹ میٹنگ بلا کر ترمیم کی ہر شق کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ آئین کے بنیادی ڈھانچے اور ادارہ جاتی توازن پر کوئی اثر نہ پڑے۔
خط میں جسٹس پنہور نے تجویز دی کہ اس اہم آئینی معاملے پر ”لاء اینڈ جسٹس کمیشن“ اور دیگر پالیسی ساز کمیٹیوں سے بھی مشاورت کی جائے۔ 27ویں ترمیم سے اختیارات کا توازن متاثر ہو سکتا ہے، جسے آئین کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ ”تاریخ ہماری آسانیوں کو نہیں بلکہ فیصلے کرنے کی ہمت کو یاد رکھتی ہے“، اس لیے عوامی اعتماد کے تحفظ کے لیے فوری طور پر فل کورٹ اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
- 2 hours ago

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- 21 hours ago

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- a day ago

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- a day ago

ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ
- a day ago

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- 21 hours ago

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- a day ago

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- a day ago
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- a day ago
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک
- an hour ago

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- a day ago










.jpg&w=3840&q=75)

