پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک کا انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاگیا، آتشزدگی کےبعد پلازہ اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی،ذرائع


کراچی:صوبائی محکمہ پولیس کی اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر محمد شاہ کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے،جو فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے آئندہ دنوں میں مزید اقدامات بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک کا انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاگیا، گل پلازہ میں آتشزدگی کے
بعد پلازہ اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی جس کے باعث فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے تھے

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 6 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل










