لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری
لاہور کے اے کیواٸی میں مستقل بنیادوں پر بہتری کے لیے پاکپتن کے ایک ماحول دوست شہری نے لاہور میں 10 ہزار پودوں کا تحفہ دیا


لاہورمیں اسموگ کے خأتمے کے لیے محکمہ فارسٹ نے کمیونٹی پارٹنرشپ کے ساتھ کرول جنگل میں دس ہزار پودے لگادیے ہیں، یہ پودے محکمہ جنگلات کی 14 ایکڑ پرمحیط برسوں سے بنجرپڑی خألی زمین پر عوامی شمولیت سے لگائے گٸے ہیں۔
کرول جنگل میں محکمہ فارسٹ کی اسپیشل ٹیموں نے شجرکاری کی۔ لاہور کے اے کیواٸی میں مستقل بنیادوں پر بہتری کے لیے پاکپتن کے ایک ماحول دوست شہری نے لاہور میں 10 ہزار پودوں کا تحفہ دیا جو کرول جنگل میں فارسٹ کے محکمے نے لگائے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس شہری کو “گرین ایمبسڈر” کا لقب دیا۔ شہری کا یہ عمل نہ صرف ماحولیاتی خدمت بلکہ قومی، سماجی اور مذہبی فریضہ بھی ہے۔
عوام سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے گھروں اور علاقوں میں خود شجرکاری کرنے لگے ہیں جبکہ شجرکاری مہم سائنسی، سماجی اور مذہبی جذبے کے امتزاج کے ساتھ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ کرول جنگل میں محکمہ جنگلات، اسکول کے طلبہ، رضاکاروں اور عملے نے مل کر 14 ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی، مقامی انواع جیسے پیپل، نیم اور جامن کے درخت لگائے گئے۔
واضح رہے کہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے آکسیجن خارج کرتے ہیں، فضائی آلودگی اور سموگ کے ذرات کو قدرتی طور پر کم کرتے ہیں۔ درخت فضا کو ٹھنڈا رکھنے، بارش کے نظام کو بہتر بنانے اور زمینی کٹاؤ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید برآں درخت لگانا سنتِ نبوی ﷺ ہے اور یہ صدقۂ جاریہ کا بہترین ذریعہ ہے جس کا اجر نسلوں تک جاری رہتا ہے۔
سینئر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم نہ صرف ماحولیاتی تحفظ بلکہ عوامی صحت، سماجی یکجہتی اور مذہبی اقدار کے فروغ کی بہترین مثال بن چکی ہے۔

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- 14 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- 16 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
- 18 گھنٹے قبل

قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- 13 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ
- 17 گھنٹے قبل






