ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا
ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں 10 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5،5 ٹیمیں ہوں گی


دبئی :آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کے انعقاد کے لیے میزبان ملک کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔
عالمی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے میزبا ن کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق عالمی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائر کی میزبانی نیپال کرے گا ،ایونٹ کے تمام میچز دارالحکومت کھٹمنڈو کے اپر اور لوئر مولپانی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
کوالیفائر میچز 12 جنوری سے 2 فروری کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 10 میں سے 4 ٹیمیں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی اور اب تک 5 ٹیمیں بنگلا دیش، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، نیپال اور امریکا پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں 10 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5،5 ٹیمیں ہوں گی، ان میں سے بہترین 6 ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی، جس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 تاریخ میں پہلی بار 12 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جو 2024 میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی 10 ٹیموں سے زیادہ ہیں۔ نیوزی لینڈ دفاعی چیمپیئن ہے، جس نے پچھلے سال فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جون اور جولائی میں انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے ڈیزل کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دے دیا
- 12 hours ago

ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نمائندے کل اسلام آباد پہنچیں گے،صدر ٹرمپ
- 2 hours ago

سمارٹ لاک ڈاون کے باعث لاہور کے تھیٹرز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے
- 2 hours ago

کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئےخیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری
- 12 hours ago

جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا،ایران
- 11 hours ago

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 2 hours ago

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا،کملا ہیرس کا الزام
- 12 hours ago
ننگرہار سے آواز: افغان شہری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مدد کی اپیل، ویڈیو وائرل
- 3 hours ago

ٹرمپ یا کسی اور کو حق نہیں کہ وہ ایران کو پرامن جوہری حقوق سے محروم کرنے کی بات کرے،صدر پزشکیان
- 2 hours ago

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے امتحانات ملتوی، کلاسز آن لائن ہونگی
- 12 hours ago

اسحاق ڈار کا کینڈین وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں امن اور استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 2 hours ago

جے ڈی وینس ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے اسلام آباد جائیں گے،وائٹ ہاؤس
- 2 hours ago













