نئی دہلی : بھارتی وزارت الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹویٹر کے خلاف کئی اہم ترین اقدامات کے بعد اب فوٹو اینڈ شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کے خلاف کارروائی کی جانے والی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے، دیلی پولیس کی سپیشل سیل کی ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے انسٹا گرام کے خلا ف ایک معاملہ درج کیا ہے ۔ جس میں گزشتہ کچھ عرصے سے انسٹاگرام پر مذہبی اور فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے کے الزام لگے ہیں ، دہلی پولیس کے سپیشل سیل کے ذرائع کے مطابق درج ایف آئی آر میں فی الحال کسی شخص کو نامزد نہیں کیاگیا ،
درج کی جانے والی ایف آئی آر 153اے ہے ۔ جس میں واضح طور پر فرقہ وارانہ ماحول کو ہوا دینا شامل ہوتا ہے ۔ معاملے کے حوالے سے پولیس اس کیس سے جڑے افراد سے تحقیقات کریگی ،
یاد رہے کہ فروری دو ہزار اکیس میں بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ میڈیا کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں ۔
جس کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نئے اصول کی تعمیل کے لیے پچیس مئی تک کا وقت دیا گیا ہے ۔
جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والی تاریخ تک ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی صورت میں ان نئے قوانین پر عمل کرنا نہیں چاہتی ۔
بھارتی حکومت نے ٹویٹر کمپنی کا آخر نوٹس پانچ جون کو جاری کیا تھا، اور ٹویٹر کو ہر صورت ان تمام نئے بنائے گئے قونین پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔
تاہم عمل نہ کرنے کی صورت میں ٹویٹر کے خلاف بھارتی وزارت الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی ۔
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 days ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 days ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 16 hours ago

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 15 hours ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 14 hours ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 days ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 18 hours ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 17 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 days ago








