کراچی: ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر محکمہ جنگلی حیات سندھ کی بڑی کارروائی ، دیہی سندھ کے علاقے مٹیاری سے جنگلی حیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

جی این این کے مطابق محکمہ جنگلی حیات سندھ نے جامشورو ٹول پلازہ پر چھ ہزار آٹھ سو چڑیا،بلبل قبضے میں لے لی. تحویل میں لی گئی جنگلی حیات مسافر بس کے ذریعے کراچی منتقل کی جارہی تھی.محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق قبضےمیں لی گئی چڑیا اور بلبل دیہی سندھ کے علاقے مٹیاری سے اسمگل کی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران ایک فرد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔تمام پرندوں کو کراچی کے مضافاتی علاقے میں آزادکردیا گیا۔
کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق دیہی سندھ کےکچھ اضلاع میں کمیونٹی کی بنیاد پر افراد اس کام میں ملوث ہیں اور ان افراد کے پرندہ مارکیٹوں میں دکانداروں سے رابطے ہیں۔ کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کا کہنا ہے کہ اس کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔ آج کی کارروائی کے ساتھ رواں ماہ پکڑی جانے والی چڑیوں کی تعداد 19 ہزارکے لگ بھگ ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیابھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، اس سال اس دن کا عنوان ’ جنگلات اور ذریعہ معاش: لوگوں اور خطے کو برقرار رکھنا تجویز کیا گیا ہے ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 16 گھنٹے قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 15 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- ایک دن قبل




