اسلام آباد : قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف نے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ، نتائج سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں کہ بتا سکوں کہ کون جیتے گا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو سینیٹ انتخابات کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا، شہبازشریف سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں پہنچے ۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے ، الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے ۔ سینیٹ الیکشن کے نتائج سے متعلق سوال کے جواب میں شہبازشریف کا کہناتھا کہ میں کوئی نجومی یا ولی نہیں نہیں ہوں کہ بتاسکوں کہ کون جیتے گا ۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماپی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کےلیے پرامید ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ووٹ خراب کرنے کا نہیں ووٹ ڈالنے کا طریقہ ہوتا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا 110 فیصد یقین ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو بھی یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی توقع ہے۔ انہوں نے حکمران جماعت کا انتشار کا شکار قرار دیا ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان شدید دباؤ میں ہیں۔آج بڑابریک تھرو ہو سکتا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے فواد چودھری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو مرضی کہتے رہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، اراکین اپنی حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ایوان میں آرہے اور ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 2 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 15 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 10 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 13 گھنٹے قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

