برسلز: یورپین پارلیمنٹ نے بھارت سے متعلق ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات پر نوٹس لے لیا۔ای یوڈس انفولیب کےایگزیکٹوڈائریکٹرنے یورپی پارلیمانی کمیٹی کوبریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق ای یوڈس انفولیب کےمینجنگ ڈائریکٹرنےبھارتی مکروہ چہرےکوبےنقاب کردیا، بھارت سےمتعلق ای یوڈس انفولیب کےانکشافات پریورپین پارلیمنٹ نےنوٹس لے لیا۔یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا، ای یوڈس انفولیب کےایگزیکٹوڈائریکٹرنے یورپی پارلیمانی کمیٹی کوبریفنگ دی۔یورپی پارلیمانی کمیٹی کوپاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈےسےآگاہ کیاگیا۔
یاد رہے کہ 10 دسمبر 2020کو ای یو ڈس انفو لیب نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی ادارہ سری واستو(Srivastava) ای یو کرانیکل ویب سائٹ کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ یہ تنظیم بھارتی مفادات کو آگے بڑھاتی ہے جبکہ پاکستان اور چین کیخلاف منفی مواد کی تشہیر میں ملوث ہے۔
ای یو ڈس انفو لیب کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی ’’ای یو کرانیکل ویب سائٹ‘‘ کے مواد کی اپنے ملک میں تشہیر کرتی ہے جسے بزنس ورلڈ میگزین اور دیگر تشہیری ادارے دوبارہ شائع کرتے ہیں۔اس کے ذریعے پاکستان مخالف بیانے کو بھارت اور یورپی یونین میں فروغ دیا جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ’’ای یو کرانیکل ویب سائٹ‘‘ کا اہم ہدف برسلز نہیں بلکہ بھارتی تشہیری ادارے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر مرکزی دھارے میں شامل بھارتی اشاعتی اداروں کیلئے معلومات کے ذریعہ کا کام کرتی ہے۔
ای یو ڈس انفو لیب کے مطابق ای یو کرانیکل، ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی فورم، احباب گلگت بلتستان تنظیم اور(WESTT) کے ناموں سے کام کرنے والے سماجی اداروں کو منظم کرتا ہے جو یورپی پارلیمنٹ میں بھارتی اثر ورسوخ کو بڑھاوا دینے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بھارتی موقف کو آگے بڑھانا ہے۔
ای یو ڈس انفو لیب نے ’’ای یو کرانیکل‘‘ کو انڈین کرانیکل آپریشن کا نام دیا ہے۔ ای یو ڈس انفو لیب کی تحقیق کے مطابق بھارت 15سال سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو غلط مواد کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کر رہا ہے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 16 منٹ قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل





