آئرش نژاد آسٹریلوی کیمرون او ریلی آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے صاحبزادے ہیں


لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے کاروباری شخصیت کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کی۔ جمائما آنجہانی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست بھی رہی ہیں۔
اس سے قبل میل آن سنڈے نے مئی میں انکشاف کیا تھا کہ جمائما اور کیمرون او ریلی نے تقریباً ایک سال کی قربت کے بعد منگنی کرلی ہے۔
آئرش نژاد آسٹریلوی کیمرون او ریلی آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے صاحبزادے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل کیمرون او ریلی نے اپنے کیریئر کا ایک حصہ اپنے والد کے کاروبار میں کام کرتے ہوئے گزارا، جس میں انڈیپنڈنٹ نیوز اینڈ میڈیا اور آسٹریلوی اشاعتی ادارہ اے پی این نیوز اینڈ میڈیا شامل ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے شعبے کا رخ کیا اور 2000 میں اے پی این نیوز اینڈ میڈیا کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔
View this post on Instagram
2003 میں انہوں نے نجی سرمایہ کاری فنڈ بیارڈ کیپیٹل قائم کیا اور سوئٹزرلینڈ کی میٹرنگ کمپنی لینڈس اینڈ گائر حاصل کی، جس کے بعد وہ اس کے چیف ایگزیکٹو بھی رہے۔ 2011 میں جاپانی کمپنی توشیبا نے لینڈس اینڈ گائر کو 2.3 ارب ڈالر میں خرید لیا۔
رپورٹ کے مطابق جمائما اور کیمرون کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون متعدد دستاویزی فلموں اور فلموں میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کررہے تھے۔ دونوں پہلے دوست بنے اور بعد ازاں یہ دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔
جمائما کے ایک قریبی دوست نے اس سے قبل بتایا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے تھے۔ ان کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی اور رومانوی تعلق قائم ہونے سے قبل وہ کچھ عرصے تک دوست رہے۔
جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے بھی تصدیق کی ہے کہ جوڑے نے گزشتہ رات شادی کرلی۔
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابق وزیراعظم اور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان عمران خان سے 1995 میں شادی کی تھی۔ دونوں 2004 میں نو سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدہ ہوگئے تھے۔
جمائما اور عمران خان کے دو بیٹے، سلیمان اور قاسم ہیں۔ طلاق کے بعد بھی جمائما کے عمران خان اور ان کے بچوں سے متعلق معاملات عالمی میڈیا میں زیرِ بحث رہے ہیں۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 گھنٹے قبل




