Advertisement

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

ذرائع کے مطابق ڈیانا نے اصرار کیا کہ وہ آذربائیجان نہیں جانا چاہتی اور اسے کسی تیسرے ملک بھیجا جائے۔ وہ رات سے ائیرپورٹ پر موجود ہے، جبکہ آذربائیجان کے سفارت خانے کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Oct 3rd 2026, 8:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی شہری لڑکی ڈیانا نے واپس اپنے ملک جانے سے انکار کردیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ڈیانا آذربائیجان واپسی کے لیے رات گئے ائیرپورٹ پہنچی، جہاں اس نے چیک اِن اور امیگریشن کا عمل مکمل کیا اور بورڈنگ کے بعد جہاز میں بھی سوار ہوگئی۔ تاہم کچھ دیر بعد اس نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے جہاز سے اترنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیانا نے اصرار کیا کہ وہ آذربائیجان نہیں جانا چاہتی اور اسے کسی تیسرے ملک بھیجا جائے۔ وہ رات سے ائیرپورٹ پر موجود ہے، جبکہ آذربائیجان کے سفارت خانے کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان کی شہری سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں ایک خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ چوتھے روپوش ملزم کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوتھے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ متاثرہ خاتون اور ملزمان کے سویبز فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 7 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 5 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
Advertisement