ممبئی : بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان اورسلمان خان ایک بار پھر فلم میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کے راج اسٹوڈیوز میں سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں سلمان خان اور شاہ رخ خان ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم " پٹھان " کے لئے دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں ، جمعہ کے روز یک با ر پھر شوٹنگ کاآغاز کیا جارہا ہے ۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے ٹائیگر اور بادشاہ ،جو اس سے قبل" کرن ارجن " کے کرداروں سے بھی شہرت حاصل کرچکے ہیں ، وہ آنے والی فلم " پٹھان " میں اسکرین شئیر کرنے والے ہیں ۔ سلمان خان کل سے کنگ خان کے ساتھ اپنے حصے کی شوٹنگ شروع کریں گے۔سلمان خان آخر ی مرتبہ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ٹائٹل سانگ میں اُن کے ساتھ نظر آئے تھے جس میں اُن کا مختصر سا کردار تھا۔
اگر بالی وڈ کے ماضی کی جانب دیکھیں تو شاہ رخ خان اور سلمان خان نے جن فلموں میں ساتھ کام کیا وہ سُپر ہٹ فلمیں رہی ہیں اور آج بھی شائقین اُن فلموں کو دیکھنا بے حد پسند کرتے ہیں۔ شاہ رخ خان ، سلمان خان ، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔
گزشتہ سال نومبر میں دیپیکا پاڈیکون ، شاہ رخ خا ن نے اپنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث شوٹنگ روک دی گئی تھی ۔
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل








