Advertisement
علاقائی

کوروناکیسز میں اضافہ، لاہورکے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور : کورونا کی دوسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور کے مزید7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 21st 2021, 3:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کے مطابق   لاہور  میں  زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مکان نمبر705Fسے717F جوہر ٹاؤن ، گلی نمبر 21بلاک Sفیز2ڈی ایچ اے  ، مکان نمبر18سے20آصف بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ۔ مکان نمبر 390سے393بلاک Aگلشن راوی،L29بلاک Cسروس کوارٹر نزد UETمکان نمبر56سے 66تک ،باجوہ ہاؤس سٹریٹ نزد گول باغ، شاد باغ اور خالق سٹریٹ سلطان محمود روڈپر گلی نمبر 7 میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔  گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کے مطابق  سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے  اور  پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بچا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید36افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار563ہوگئی ہےجبکہ اب تک کورونا کے5 لاکھ 69 ہزار 846 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔۔  پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 777 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار185 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

Advertisement
گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

  • 4 گھنٹے قبل
مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست 

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست 

  • 4 گھنٹے قبل
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

  • 6 گھنٹے قبل
ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

  • 6 گھنٹے قبل
مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

  • 4 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

  • 6 گھنٹے قبل
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

  • 7 گھنٹے قبل
خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

  • 5 گھنٹے قبل
دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

  • 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 6 گھنٹے قبل
چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement