Advertisement
پاکستان

ضمنی الیکشن :تحریک انصاف کوبڑا دھچکا ، ن لیگ نے دوصوبائی نشستوں پر میدان مارلیا

لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں این اے 75 ڈسکہ (سیالکوٹ)، این اے 45 کرم، پی پی 51 گوجرانوالہ (وزیرآباد) اور پی کے 63 نوشہرہ میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے وزیرآبا د اورنوشہرہ کی دو صوبائی نشستوں پر میدان مار لیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 21st 2021, 1:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  صوبائی اسمبلیوں کی  2 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں  مسلم لیگ (ن)  نے حکمراں جماعت کو اپ سیٹ کردیا ، جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 45 کرم سے تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے۔   قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 75 ڈسکہ (سیالکوٹ)  کے نتائج  ابھی باقی ہیں ۔

پی کے 63  نوشہرہ

ضمنی الیکشن میں  پی کے 63  نوشہرہ میں  حکمراں جماعت کو بڑا دھچکا لگا ہے،  نوشہرہ میں تحریک انصاف اپنی ہی  نشست ہار گئی  ۔ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں بھی (ن) لیگ کا امیدوار کامیاب ہوا، غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار 122ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکاخیل نے 17 ہزار 023 ووٹ حاصل کیے۔

یہ نشست جمشید الدین کاکا خیل کی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے پر خالی ہوئی تھی اور عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف نے یہ سیٹ 9000 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔

پی پی 51 وزیر آباد  

پی پی 51 وزیر آباد  میں بھی ن لیگ کامیاب ہوگئی ،  غیر حتمی نتائج کے مطابق (ن) لیگ کی بیگم طلعت محمود نے 53 ہزار 900  ووٹ لیے۔ تحریک انصاف کے چودھری یوسف 48 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جو بیگم طلعت کے خاوند تھے۔

این اے 45 کرم

این اے 45 کرم  میں جے یو آئی اپنی نشست پر ہار گئی۔ حلقے کے تمام 134 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 16313 ووٹ لے کر جیت گئے، آزاد امیدوار سید جمال 15145 ووٹ لے کر دوسرے، جے یو آئی (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان 12 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 45 ضلع کرم کی یہ نشست جے یو آئی کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

این اے 75 ڈسکہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج ریٹرنگ آفیسر نے روک دیئے ہیں۔ریٹرنگ آفیسر کے مطابق حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔

اس سے قبل اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد خان پر برتری حاصل  ہے۔ مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملھی 94 ہزار 541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

Advertisement
ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

  • 4 hours ago
مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست 

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست 

  • 2 hours ago
مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

  • 2 hours ago
اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 4 hours ago
مریم نواز کے ویژن کے تحت عظمیٰ بخاری فنکاروں کی بہتری اور کلچر کو فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہیں،شازیہ رضوان

مریم نواز کے ویژن کے تحت عظمیٰ بخاری فنکاروں کی بہتری اور کلچر کو فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہیں،شازیہ رضوان

  • 6 hours ago
چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 4 hours ago
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

  • 6 hours ago
گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

  • 2 hours ago
وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

  • 4 hours ago
دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

  • 2 hours ago
ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

  • 4 hours ago
خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

  • 4 hours ago
Advertisement