نیویارک : ہر سال صارفین ایپل کے آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچنگ کا بےصبری سے انتظار کرتے ہیں، اس بار آئی فون 13 کی لانچنگ 14 ستمبر کو آن لائن کی جائے گی، تاہم اس میں ہونے والی نئی اپڈیٹس کی لیکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


آئی فون استعمال کرنے والوں کو جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش آتا ہے وہ ہے اسٹوریج کا، لیکن اس بار کہا جا رہا کہ کمپنی اس کے لیے ٹی بی اسٹوریج کا آپشن متعارف کرانے جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس میں 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی صاررفین کو دستیاب ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 64 جی بی کی بجائے 128 جی بی سے شروع ہوگی۔ جس کا مطلب ہے کہ اس بار کے آئی فون میں 64 جی بی اسٹوریج کا آپشن موجود نہیں ہے۔
اب آئی فونز بغیر چارجنگ پورٹ کے چارج ہونگے
یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل کی جانب سے کسی آئی فون میں اتنی زیادہ اسٹوریج دی جارہی ہے۔ آئی فونز میں اس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں ہوتی اس لیے محدود اسٹوریج کے علاوہ صارفین کو کلاؤڈ اسٹوریج پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پہلے سے بہتر کیمرا سیٹ اپ ڈیوائسز کا حصہ ہوگا، جبکہ اے 15 پراسیسر اور بڑی بیٹری بھی ان فونز میں موجود ہوگی۔
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 6 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- ایک دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 7 گھنٹے قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- ایک دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 5 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 6 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 9 گھنٹے قبل










