ویب ڈیسک : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 33 لاکھ 38 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس سے اموات 44 لاکھ 54 ہزار 049 ہو گئیں۔


دنیا بھر میں کورونا کیسز اوراموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کورونا کے کیسز اور اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 46 ہزار 667 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 88 لاکھ 14 ہزار 596 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 75 لاکھ 97 ہزار 700 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 660 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار 229 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 35 ہزار 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار 328 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں وائرس سے 5 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 83 ہزار 994 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 76 ہزار 820 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 67 لاکھ 66 ہزار 541 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 13 ہزار 419 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 66 لاکھ 24 ہزار 777 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 680 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 65 لاکھ 24 ہزار 581 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 54 ہزار 765 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 62 لاکھ 34 ہزار 520 ہو چکے ہیں۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 24 ہزار 315 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 48 لاکھ 92 ہزار 235 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 83 ہزار 337 ہو گئی جبکہ اس کے کیسز 47 لاکھ 94 ہزارسے زائد ہیں ۔
خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 687 ہو چکی ہے ۔
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- ایک دن قبل

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 2 دن قبل
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- ایک گھنٹہ قبل

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- ایک دن قبل
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- ایک دن قبل
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- ایک دن قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- ایک گھنٹہ قبل

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- ایک دن قبل

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 20 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- ایک دن قبل








.webp&w=3840&q=75)


