پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں کھانا، کمبل، ہنگامی طبی امداد اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش تقسیم کی جا رہی ہیں


تیراہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے تیراہ میں شدید برفباری کے بعد پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شدید برف باری کے باعث تیراہ میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں،مسلسل اور شدید برف باری کے نتیجے میں علاقے میں مواصلاتی اور زمینی رابطوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، جس کے پیش نظر پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ریلیف آپریشن کے دوران برف میں پھنسی متعدد گاڑیوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ خراب موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں تک پہنچتی رہیں۔

پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں کھانا، کمبل، ہنگامی طبی امداد اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش تقسیم کی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کی بروقت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں اہم زمینی راستے بحال کر دیے گئے ہیں، جس سے امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئی ہے، سخت موسمی حالات کے باوجود سیکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں پر مقامی شہریوں نے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مقامی آبادی کی فلاح و بہبود،قیام امن اور معمولاتِ زندگی کی مکمل بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 17 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 16 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

