تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ
اگر وزیراعلی کا کنٹرول نہیں تو وہ استعفی دے دیں، خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ سٹریٹ موومنٹ پر ہے گلی کوچوں کی سیاست کی جارہی ہے، اپوزیشن لیڈر


پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی میں ہوا، صوبائی حکومت بظاہر مخالفت کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی صفر ہے، صوبائی حکومت کی صوبے کے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں، کرپشن کی بھرمار کےعلاوہ یہاں کچھ بھی نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ صوبے میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، صوبائی حکومت نے ابھی تک کیا کیا ہے بتائیں؟ باقی صوبے آگے جارہے ہیں ہم پیچھے جارہے ہیں، کرپشن زور و شور سے جاری ہے ، اس صوبے پر رحم کریں، اس کو مزید خراب نہ کریں۔
ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ وادی تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اگر حکومت بروقت فیصلہ کرتی تو برف باری سے قبل علاقہ کلیئر ہوتا، آپریشن سے اتفاق کے بعد اب صوبائی حکومت بھڑکے ماررہی ہے۔
کمشنر اور ڈی سی نے آپریشن معاہدہ پر دستخط کیے ہیں، کیا وہ صوبائی حکومت کے ماتحت نہیں آپریشن کے لیے صوبائی حکومت نے فنڈز جاری کیے 95 ہزار آئی ڈی پیز کے لیے فی کس ایک لاکھ 25 ہزار روپے کون دے رہا ہے، تیراہ آپریشن کا فیصلہ ایپکیس کمیٹی میں ہوا جس کی صدارت وزیراعلی نے کی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ جرگہ کے ساتھ ڈی سی نے معاہدہ کیا جو صوبائی حکومت کے ماتحت ہے، آئی جی کی بریفنگ کے مطابق پولیس میں اس آپریشن کی صلاحیت نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلی کا کنٹرول نہیں تو وہ استعفی دے دیں، خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ سٹریٹ موومنٹ پر ہے گلی کوچوں کی سیاست کی جارہی ہے، وفاق سے صوبائی حکومت کو 8 سو بلین روپے دہشت گردی کے خلاف ملے یہ پیسے کہاں خرچ کیے گئے، کسی قبائلی علاقے میں پولیس سٹیشن نہیں، فرانزک لیبارٹری تک نہیں، خیبرپختونخوا امن کے قیام میں ناکام ہوگئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ 18ویں ترمیم سے متعلق خواجہ آصف کا بیان ذاتی ہے، صوبہ نچلے سطح پر فنڈز منتقل نہیں کر رہا، صوبے بھر میں ہم نے تمام یونیورسٹیز میں برابر لیپ ٹاپ تقسیم کئے، فنڈز سے متعلق یہ غلط بیانیاں کر رہے ہیں۔

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 11 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 12 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 8 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 12 گھنٹے قبل










