بسنت کو محفوظ بنانے کے لیےپنجاب حکومت کا مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار
بسنت ٹرانسپورٹ پلان کے تحت فری رائیڈ کی سہولت دیں گے، 500 بسیں چلا رہے ہیں، اورنج لائن، میٹرو بس، الیکٹرو بس اور فیڈر بس پر سفر مفت ہوگا، مریم نواز


لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیےحکومت نے مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار کرلیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بسنت کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں مریم نواز نے صوبے میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو خوشیاں لوٹانے آئی ہوں،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے خوشی کا ماحول چھین کر لڑائی جھگڑوں اور فتنہ فساد کے سپرد کر دیا گیا، پنجاب دل والوں کا صوبہ ہے لیکن عوام کو تفریح سے دور کر دیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ بسنت فیسٹیول کیلئے لاہور میں ٹریفک کیلئے بہترین پلان بنایا گیا ہے، پنجاب کےعوام کوان کی خوشیاں لوٹائیں گے، فروری کو لاہور میں بسنت منائی جائے گی، بہارکی آمد کی خوشی میں بسنت کا تہوارصدیوں سےمنایا جاتا ہے،ڈوراورپتنگ کے سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ہو گی، بسنت کے لیے مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان بنایا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بسنت کےدوران چرخی ڈورکی اجازت نہیں ہوگی، غلط ڈور استعمال کرنے پر 5سال سزا اور جرمانہ ہوگا، ریڈ زون میں بغیرسیفٹی راڈ کے موٹرسایئکل کے داخلےکی اجازت نہیں ہو گی، ڈو راور پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے جامع سیفٹی پلان بنایا گیا، لاہور کو ریڈ، یلو اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے، لاہور میں 10 لاکھ بائیکوں پر مفت سیفٹی راڈ لگا رہے ہیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ بسنت کے تہوار کے لیے 2150 مینوفیکچر، ٹریڈرز، دکان داروں اور دیگر متعلقین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے، بسنت سے پہلے پتنگ بازی کرنے پر 600 سے زائد مقدمات درج اور 641 گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بنائی اور فروخت ہونے والی27 ہزار سے زائد پتنگیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، بسنت منانے کے لیے 10 ہزار سے زائد ضمانتی بانڈ لیے گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملکرایک محفوظ بسنت منائیں گے، اللہ کرے پنجاب ہسنتا اور بستا رہے، بسنت ٹرانسپورٹ پلان کے تحت فری رائیڈ کی سہولت دیں گے، 500 بسیں چلا رہے ہیں، اورنج لائن، میٹرو بس، الیکٹرو بس اور فیڈر بس پر سفر مفت ہوگا، یانگوکے 6 ہزار ر کشے اور 24 روٹ پر 60 ہزار رائیڈ میسر ہوں گی، جبکہ بسنت کے لیے2 کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک رہے گا،عوام کے لیے بسنت کو خوبصورت طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 6 فروری کی رات بسنت فیسٹول کی لانچنگ کی جائے گی اور7 فروری کو باقاعدہ آغاز ہوگا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 9 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 13 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل










