داخلی سلامتی ،قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے ایک مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے ،فیلڈ مارشل
امن و امان قائم رکھنا اور قانون نافذ کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے ،مسلح افواج کی بہادر اور باوقار پولیس فورس کے ساتھ ہمیشہ مکمل تعاون جاری رکھیں گی،فیلڈ مارشل


راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس امر پر زور دیا ہے کہ داخلی سلامتی کے قیام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے ایک مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس ناگزیر حیثیت رکھتی ہے۔
وہ اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے دورے کے موقع پر انسپکٹرز جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جیز اور سینئر پولیس افسران سے خطاب کر رہے تھے۔
نیشنل پولیس اکیڈمی پہنچنے پر کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں ایک چاق و چوبند پولیس دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دہشت گردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے چیلنجز کے مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو اسکول فار ہائی امپیکٹ ایلیٹ لا انفورسمنٹ ڈیولپمنٹ، پولیس کی تربیتی سرگرمیوں، استعداد کار میں اضافے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کیلئے پولیس کے کردار کو اولین دفاعی حصار قرار دیا۔ انہوں نے ادارہ جاتی تعاون، جدید پولیسنگ کے طریقہ کار اپنانے اور عوامی اعتماد کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا اور قانون نافذ کرنا پولیس کی مقدس ذمہ داری ہے اور مسلح افواج پاکستان کی بہادر اور باوقار پولیس فورس کے ساتھ ہمیشہ مکمل تعاون جاری رکھیں گی۔
اس موقع پر سینئر پولیس قیادت نے پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور دورِ حاضر کے سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ادارہ جاتی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا،دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی موجود تھے۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل





