پاک فضائیہ کا دستہ جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا
اس مشق میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکا کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں،آٗئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فضائیہ کا دستہ ایف-16 بلاک-52 جنگی طیاروں پر مشتمل فضائی و زمینی عملے کے ہمراہ کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سعودی عرب پہنچ گیا ہے،پی اے ایف کا دستہ ملٹی نیشنل فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کر ے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آ)ر کے مطابق اس مشق میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکا کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔
یہ مشق فضائی افواج کے مابین باہمی ہم آہنگی، عملی اشتراک، پیشہ ورانہ بصیرت اور صلاحیت میں اضافے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جو بڑی فضائی قوت کی تعیناتی، رات کے اوقات کئے گئے ایئر آپریشنز، مربوط آئی ایس آر اور جدید الیکٹرانک وارفیئر ماحول میں کارروائیوں کے حوالے سے اہمیت اُجاگر کرتی ہے ۔
ترجمان کے مطابق اس ملٹی نیشنل فورم میں شرکت کے ذریعے پاک فضائیہ شراکت دار فضائی افواج کے ساتھ باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی سے بھرپور جنگی ماحول میں اپنی عملی تیاری کی جانچ کر سکے گی۔
اس بین الاقوامی تعیناتی کے لیے پی اے ایف کے جنگی طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب تک مسلسل پرواز کی جو پاک فضائیہ کی طویل فاصلے تک عملی رسائی اور جنگی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ مشق کے دوران، جدید ایویونکس اور بی وی آر رینج صلاحیتوں سے لیس ایف-16 بلاک-52 طیارے اڑانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹس، شریک فضائی افواج کے ہوابازوں کے مدمقابل ہوں گے جو مختلف جدید جنگی طیارے آپریٹ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سپیئرز آف وکٹری-2026 میں پاک فضائیہ کی شرکت نہ صرف علاقائی اور بین الاقوامی عسکری تعاون کے لیے پی اے ایف کے پختہ عزم کی عکاس ہے بلکہ اس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف قسم کے آزمائشی ماحول میں صفِ اول کی ہم عصر فضائی افواج کے شانہ بشانہ مؤثر انداز میں کام کرنے کی ثابت شدہ صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 13 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 9 گھنٹے قبل








