غزہ میں پائیدار امن کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے،مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ناگزیر ہے،دفتر خارجہ


اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر کی جانب سے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کیلئے عالمی کوششوں میں شریک رہے گا،وزیراعظم کو امریکی صدر کی جانب سے غزہ کیلئے بورڈ آف پیش میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں پائیدار امن کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں غزہ کے معاملات کی نگرانی، سیکیورٹی اور بحالی کے لیے بین الاقوامی بورڈ کا اعلان کیا ہے جسے ’بورڈ آف پیس‘ کا نام دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بورڈ آف پیس کے مرکزی ارکان کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
بورڈ کے ایگزیکٹیو ارکان میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف، ارب پتی تاجر مارک رووان، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور امریکی ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر رابرٹ گیبریل شامل ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر اور اپنے داماد جیرڈ کشنر کو بھی بورڈ آف پیس کے بانی ایگزیکٹیو ارکان کے طور پر نامزد کیا تھا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago





