آتشزدگی سے گل پلازہ کی عمارت کے دو حصے زمین بوس ،6 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس
مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے،


کراچی میں آتشزدگی کے باعث گل پلازہ عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے ،جبکہ اب تک 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آگ رات گئے پلازہ کے گراؤنڈ پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمارت کے تین میں سے دو حصے زمین بوس ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے حصے منہدم ہونے کے باعث متعدد افراد کے اندر دبے ہونے کا خدشہ ہے، آتشزدگی کے بعد سے کئی افراد تاحال لاپتا ہیں،جبکہ فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، عمارت مکمل طور پر جل چکی ہے جس کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا تھا۔
فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق اب 6 افراد کی اموات اب تک رپورٹ ہوچکی ہیں، 17 افراد زخمی ہوئے، ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ گل پلازہ میں لگی آگ پر 60 فیصد تک قابو پایا جا چکا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وقفے وقفے سے عمارت کے اندر آگ دوبارہ بھڑکنے کا سلسلہ جاری ہے، 3 جانب سے عمارت کو گھیرے میں لے کر فائر فائٹنگ جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پانی وافر مقدار میں موجود ہے، فی الحال آگ مکمل بجھانا سب سے بڑا چیلنج ہے، عمارت کا اسٹرکچر انتہائی کمزور ہو چکا ہے، سامنے کا حصہ کسی وقت بھی گر سکتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے آگ کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے کمشنر کراچی کو آتشزدگی کی وجوہات معلوم کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، انہوں نے گل پلازہ میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ غفلت یا لاپرواہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور کراچی کی کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری کرانے کا حکم بھی دیا۔
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 9 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل










