ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
ایران میں مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات، نقصانات اور ایرانی عوام پر بہتان لگانے کے لیے امریکی صدر ذمہ دار ہیں،سپریم لیڈر


تہران: ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میںپُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزات خارجہ نے جی سیون ممالک کے بیان کو مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایران میں تشدد اور دہشتگردی میں اسرائیلی کردار کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کرتا ہے، آئین کے تحت شہری حقوق کا پابند ہے، ریاست شہریوں کے تحفظ اور امن وامان برقرار رکھنے کی مکمل ذمہ داری نبھائے گی اور بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی کا دفاع کیا جائے گا۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا، 8 سے 10 جنوری کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے گئے، تشدد اور دہشتگردی میں اسرائیلی کردار کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، امریکی اور اسرائیلی حکام کے بیانات تشدد پر اکسانے کا واضح ثبوت ہیں۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ جی سیون ممالک کا ایران کے اندرونی معاملات پر بیان مداخلت پسندانہ ہے، انسانی حقوق کے نام پر امریکی قیادت میں جی سیون کا دوہرا معیار بے نقاب ہوگیا ہے، جی سیون ممالک خود انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب رہے ہیں۔
بیان کے مطابق فلسطینی عوام کی نسل کشی میں جی سیون ممالک اسرائیل کے ساتھ براہ راست شریک ہیں، جی سیون کو انسانی حقوق پر کسی کو لیکچر دینے کا اخلاقی جواز حاصل نہیں، ایرانی قوم 2025 میں اسرائیلی حملوں میں شہری ہلاکتوں کو فراموش نہیں کرے گی۔
ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جی سیون ایران کے داخلی معاملات میں غیرقانونی مداخلت بند کرے، غیرقانونی پابندیاں ختم کی جائیں اور انسانی حقوق کو سیاسی ہتھیار نہ بنایا جائے، انسانی حقوق کے نام پر تشدد اور دہشتگردی کی حوصلہ افزائی ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات، نقصانات اور ایرانی عوام پر بہتان لگانے کے لیے امریکی صدر ذمہ دار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ تازہ ہونے والے ایران مخالف فسادات مختلف تھے جس میں امریکی صدر ذاتی طور پر ملوث تھے،ان کا کہنا تھا کہ امریکی مداخلت نے حالات مزید خراب کیےاور ایرانی عوام کو نقصان پہنچایا، امریکا اور اسرائیل کی وجہ سے ایران میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ملک کو جنگ میں نہیں دھکیلے گا تاہم اندرونی اور بیرونی مجرموں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
- ایک دن قبل

پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز 2.5 لاکھ تک پہنچ گئے، 80 فیصد مریض علاج سے محروم ،بچوں میں پھیلاؤ تشویشناک
- ایک دن قبل
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت
- 14 گھنٹے قبل

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

وزیر اعلیٰ سہیل آفرید ی نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا
- ایک دن قبل
سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی
- 11 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار
- 12 گھنٹے قبل

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد مذاکرات: ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے نئی تجاویز بھجوا دیں ،ایرانی میڈیا
- ایک دن قبل

پی ایس ایل ایلیمینیٹر:اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب حکومت کا فلم سٹی اتھارٹی کے قیام فیصلہ،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا خیر مقدم
- ایک دن قبل

امریکی صدر نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا
- ایک دن قبل









