قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
افغان طالبان رجیم اور کالعدم ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ نے پاکستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔امن کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے،شہبازشریف


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہےکہ پاکستان کو رفاعی ریاست بنانے کےلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے،قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کے شرکاء سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اہم قومی امور پر اظہار خیال کیا۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے۔افغان طالبان رجیم اور کالعدم ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ نے پاکستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔امن کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔
قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیامِ پاکستان میں علما کرام اور اقلیتی برادری نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ آزادی کے وقت لاکھوں لوگوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ بلا امتیاز سب کو برابر حقوق حاصل ہوں، آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے جن کی مالیت کھربوں ڈالرز میں ہے، ان وسائل کو بروئے کار لا کر ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ اور قرضوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے جو اگرچہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی کا سامنا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی شہید ہو چکے ہیں اور چاروں صوبوں کے شہداء نے اپنے خون سے اس وطن کی آبیاری کی ہے، پاکستان نے نہ صرف خود قربانیاں دیں بلکہ دنیا کو بھی دہشتگردی سے محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا، اس پر دنیا کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہاکہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی نہیں بھلا سکتا۔انہوں نےکہاکہ تحریک پاکستان سے تعمیر پاکستان کے تمام مراحل میں اقلیتی برادری نے گَراں قَدْرخدمات انجام دی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔وزیراعظم نےکہاکہ اتحاد اور یکجہتی کو یقینی بناتے ہوئے تمام چیلنجز پر قابو پانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے اور ان کے خلاف تمام شواہد ہمارے پاس ہیں، دہشتگرد تنظیموں کو دشمنوں کی جانب سے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاہم ماضی میں جس طرح دہشتگردی کے ناسور کو ختم کیا گیا، آج بھی اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا جبکہ دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا۔
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 11 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 12 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 12 گھنٹے قبل








