معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نےکرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیےکابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے،کئی ممالک طیاروں کے حصول کے لیے بات کررہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نےکرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیےکابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئےکرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ نئےکرنسی نوٹوں کےڈیزائن کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
اجلاس میں پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کا مسودہ مزید غور کے لیے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر 2025 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر 2025 کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔
وفاقی کابینہ سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے،کئی ممالک طیاروں کے حصول کے لیے بات کررہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 11 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 15 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل








