قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
وفد نے اس امر پر زور دیا کہ منبر و محراب سے اتحادِ امت، سماجی ہم آہنگی اور آئینی برابری کے پیغام کو ملک گیر سطح پر عام کیا جائے گا،ترجمان


راولپنڈی: ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں قومی پیغامِ امن کمیٹی (این پی اے سی) کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی، جس میں قومی بیانیے کے فروغ، داخلی سلامتی اور ریاستی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاک افواج سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست دشمن بیانیوں کے خلاف مشترکہ عزم کی توثیق کی گئی۔
دوران ملاقات این پی اے سی نے فتنہ الخوارج، ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کی واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ وفد نے اس امر پر زور دیا کہ منبر و محراب سے اتحادِ امت، سماجی ہم آہنگی اور آئینی برابری کے پیغام کو ملک گیر سطح پر عام کیا جائے گا، جبکہ نفرت انگیزی، فرقہ واریت اور تکفیری بیانیے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات میں یکسوئی اور متفقہ بیانیہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج،ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے تناظر میں داخلی سلامتی پر جامع گفتگو ہوئی اور مشترکہ مؤقف مزید مضبوط ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے کشمیر اور غزہ کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی حمایت پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کے لیے عوامی شعور اور سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار ہے۔
ترجمان کے مطابق این پی اے سی نے ریاستی بیانیے کی ترویج کے لیے مساجد، مدارس اور جامعات میں آگاہی اور رہنمائی نشستیں بڑھانے کی تجویز پیش کی اور قومی بیانیے کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملاقات کو غیر معمولی طور پر مفید قرار دیتے ہوئے اعتماد اور عملی تعاون کے نئے راستوں پر پیش رفت کی توقع ظاہر کی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل








